گورکھپور (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی ریاستی اقلیتی کمیشن کی رکن نیلم رومیلا سنگھ نے کہا ہے کہ خواتین مودی کے خلاف ہیں کیونکہ انہوں نے شوہر کے فرائض ادا نہیں کئے۔ ایسا شخص ملک کی خواتین کے ساتھ کیا انصاف کرسکے گا۔یہ اب تمام لوگوں کو معلوم ہوگیا ہے۔خواتین کی بے عزتی کرنے والا کبھی ملک کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا اور ان کا یہ خواب پورا ہونے والا نہیں ہے۔ روملا سنگھ نے مذکورہ باتیں صحافیوں سے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سوالوں کے کٹگھرے میں کھڑے ہوئے ہیں۔ ملک کی خواتین ان سے یہ معلوم کرنے کی خواہشمند ہیں کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل انہوں نے اپنی اہلیہ کے بارے میں عوام کو کیوں گمراہ کیا اور اپنی شادی کا کیوں انکشاف نہیں کیا۔ آج عدالت کے خوف کی وجہ سے انہیں اس بات کو تسلیم کرنا پڑا کہ یشودابین ان کی اہلیہ ہیں۔اس لئے ملک کی خواتین ان پر کبھی یقین نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی حکومت اقلیتوں کی بہتری کے لئے مسلسل کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتی
علاقوں میں ۲۰فیصد ترقیاتی کام شروع کرنے جارہی ہے۔