کانپور (نامہ نگار)کانپور پارلیمانی نشست سے کانگریس پارٹی کے امیدوار شری پرکاش جیسوال نے چمڑا منڈی پیچ باغ میں عوامی رابطہ اور جلسہ منعقد کیا۔
چمڑا منڈی چوراہے پر حاجی افضال احمد کی جانب سے منعقدہ جلسہ میں کثیر تعداد میں چمڑا کاروباری موجود تھے۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اطہر نعیم نے کہا کہ شری پرکاش جیسوال کے علاوہ کسی بھی پارٹی کے لیڈر نے رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد شہر کانپور کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا۔شہر میں ترقیاتی کاموں سے لیکر اقلیتوں کے بہبود کے لئے رکن پارلیمنٹ ودیگر ذرائع سے انہوں نے مدد بھی کی اور ہر شخص کے دکھ سکھ میں شامل رہے۔جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے شری پرکاش جیسوال نے کہا کہ موجودہ انتخاب تاریخی انتخاب ہونے جارہاہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں۔نوجوان ووٹروں کو پولنگ بوتھ تک لے جائیں۔جلسہ میں گلفام احمد، اچھن بھائی، نسیم اللہ،حسین احمد اور ممتاز وغیرہ موجودتھے۔اس کے علاوہ دیر شام کانگریس کے سینئر لیڈر دگے وجے سنگھ نے درشن پوروا اور وجے نگر میں کانگریس امیدوار شری پرکاش جیسوال کی حمایت میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے
مودی پر میڈیا کو خریدنے کا الزام عائدکیا۔