مظفر پور، 3 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی کے آج ہونے والے انتخابی جلسے کے لئے جہاں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں وہیں قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے کئی مقامات پر مطلوب انتہاپسندوں سے متعلق پوسٹر چسپا ں کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ احیا پور تھانہ علاقے کے پٹیاس میدان میں مسٹر نریندر مودی کے انتخابی جلسے کے لئے جلسہ گاہ کی چاروں طرف گھیرا بندی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چپے چپے پر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔جلسہ گاہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گجرات پولیس ، بہار مسلح پولیس (بی ایم پی) اور ضلع پولیس کے علاوہ این آئی اے کے افسران بھی مستعد ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے مظفرپور، موتیہاری کے باپودھام اور سیتامڑھی ریلوے اسٹیشنوں پر گیارہ انتہاپسندوں کے نام اور پتے کے ساتھ پوسٹر بھی چسپاں کئے ہیں۔ ان مطلوب 11 انتہاپسندوں میں سے کئی پر دس دس لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
ہدایت کارآشیش بساک کی تنظیم ہیلو کولکاتا‘نے ترنمول کی سربراہ کے زندگی پر ڈاکیومنٹری فلم کو لانے کا فیصلہ سپریہ مکھرجی کی درخواست پر کیا ہے۔ممتا بنرجی کی زندگی پر بننے والی اس ڈاکیومنٹری فلم کا نام فی الحال ممتا ۔ میا دیدی ، 4 ایم آف بنگال ۔ ممتا ، ماں ، ماٹی اینڈ مانش طے کیا گیا ہے ۔مسٹر بساک نے بتایا کہ اس فلم میں ممتا بنرجی کے ابتدائی زندگی کے ایام ، ان کی سیاسی جدوجہد ، ان کے وسیع عوامی جد و جہد ، لوگوں کے اوپر ان کی پکڑ اور ہندوستانی سیاست پر ان کے اثرات کو دکھایا جائے گا ۔ فلم میں ممتا بنرجی کی کامیابیوں کو سماج کی کئی نامور ہستیاں بیان کرتی دکھائی دیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم کو بنانے کا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ لوگوں کے سامنے عوامی لیڈر کی اصل کہانی پیش کرنا ہے ۔اس فلم کی طرف سے نہ تو ہم لوگ کسی خاص طبقہ کی تشہیر کریں گے اور نہ ہی کسی کی برائی کرنا ہمارا مقصد ہے۔