لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ریاست میں نسبندی کو فروغ دینے کیلئے محکمہ صحت نے تشجیعی رقم میں اضافہ کر کے دو ہزار روپئے کر دیا ہے۔ ریاست میں اب کوئی بھی مرد نسبندی کراتا ہے اسے یہ رقم ملے گی۔ اتنا ہی نہیں مرد کو نسبندی کیلئے حوصلہ کرنے والوں کو تین سو روپئے کی اضافی رقم دی جائے گی۔ بڑھتی آبادی کے پیش نظر صحت محکمہ اب نسبندی کو فروغ دے رہا ہے۔ سابقہ میں نسبندی پر اب جو پانچ سو روپئے کی تشجیعی رقم ملا کرتی تھی اسے اب بڑھاکر دو ہزار روپئے کر دیا گیا ہے۔ افسروں کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافہ کو روکنے کیلئے تمام اسکیمیں چلانے کے بعد بھی لوگ اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ اعداد و شمار پر اگر غور کریں تو آج بھی ریاست میں تقریباً مرد نسبندی کا اعداد و شمار اکیس ہزار کے آس پاس رہتا ہے۔ ایس
ے میں ضروری ہے کہ اس کیلئے دی جانے والی تشجیعی رقم میں اضافہ کیا جائے۔ اسی کے تحت پانچ سو روپئے کی اضافی رقم تجویز کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق حکومت اور تسلیم شدہ نجی اسپتالوں میں نسبندی کرانے پر مرد کو تشجیعی رقم دی جائے گی۔اسکیم کے مطابق نسبندی کرانے والے شخص کو نسبندی کیلئے بیدار کرنے والے شخص کو بھی تین سوروپئے دیئے جانے کی تجویز ہے حالانکہ اس کیلئے لوگوں کو پہلے رجسٹریشن کرانا ہوگا۔