کانپور(نامہ نگار)کانگریس بی جے پی پر تنقید کرنے کا کوئی موقع چھوڑنا نہیں چاہتی ہے۔کانگریس میں چھتیش گڑھ میںنسبندی کے دوران خواتین کی موت کے لئے بی جے پی کی حکومت کو ذمہ دارقراردیا ہے پارٹی نے اس کی مخالفت میںچھتیش گڑ
ھ کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کا پتلا نذرآتش کیا۔ کانگریس ضلع صدر ہرپرکاش اگنی ہوتری نے کہا کہ چھتیش گڑھ میں جو واقعہ پیش آیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انھوں نے کہا کہ اس بات سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ بی جے پی اقتداروالی ریاستوں میں کس طرح کی ترقی ہورہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ نسبندی اورلا پرواہی کی وجہ سے خواتین کی موت ہوگئی۔انھوں نے کہا کہ گجرات سمیت تمام بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں نے کم وبیش ہی حالات ہیں۔ اب ملک کے عوام کو احساس ہوگیا ہے کہ انھوں نے بی جے پی کواقتدار سپرد کرکے غلطی کی ہے۔پتلہ نذرآتش کرنے والوںمیں دنیش واجپئی ، سنتوش ترپاٹھی، وریندتیوار ی اورشیو کمارمشروغیرہ موجود تھے۔