شاہ جہاں پور:زمانے کے ساتھ ساتھ چوروں نے چوری کرنے کے طریقے بدل دئے اورصرف وہ سونے کے سامان کو تلاش کرلے جاتے ہیں۔جس سے باقی کا سامان جیسے کے پیتل اورمصنوعی جویلیری چھانٹ کرالگ کردیتے ہیں اورسونے چاندی کے زیورات اٹھا کرلے جاتے ہیں جس میں ایسا ہی ایک معاملہ کوتوالی علاقہ کے محلہ واجد کھیل کے ناظم کے گھر ہوا۔جس میں چوروں نے ناظم کے گھر سے الماری میں رکھے سونے اورچاندی کے سارے زیورات چورالئے۔
کوتوالی علاقہ کے واجد کھیل میں ناظم ولد ریاض الدین ڈیژل پمپ کے ایک مکینک ہیں جن کے دوبھائی باہر ہیں۔اورناظم کی والد اپنی بیٹی کے گھر گئی تھی۔۲۳اور۲۴ستمبر کی درمیان شب ناظم اوران کی اہلیہ اوپر چھت پر سوئے ہوئے تھے جس میں ناظم کے مطابق صبح تقریبا چھ بجے جب میاں بیوی چھت سے نیچے اترے تو دیکھا کہ کمرہ کھلاہواتھا اورکمرے میں رکھی الماری کا سامان بیکھراپڑاتھا۔ چوروں نے زیورات کے ڈبومیں رکھے سونے کی چارچوری اورپینڈل اورایک چین،پانچ انگوٹھیاں، ایک ہاراوربچوں کے توڑے اورایک سیٹ جھمکی اورنقدروپئے سمیت تقریبا چارلاکھ روپئے کا سامان چوراکرلے گئے۔سب سے بڑی بات یہ رہی کہ اس چوری میں چوروں نے الماری کی چھٹائی کرکے پیتل اورمصنوعی زیورات نکال کر الگ رکھ دیا۔ناظم نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔موقع پر پہنچی پولیس اورڈاک اسکواڈ نے تفتیش کی۔لیکن چوروں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔