پیٹ درد میں تین چار گرام اجوائن کا پاو¿ڈر ایک لیمو کا رس اور آدھا چمچہ نمک ایک گلاس پانی میں ملا کر پینے سے پیٹ درد ٹھیک ہو جا تا ہے ۔قبض کی شکایت ہونے پر روزانہ ایک گلاس پانی میںچٹکی بھر نمک ملا کر پینے سے فائدہ پہنچتا ہے ۔ عام نوعیت کے بخار میں گرم پانی میں آدھا چمچہ نمک ملا کر دن میںتین بار پینے سے بخار کم ہو جا تا ہے ۔ کیل مہانسے ادرک کے رس میں نمک ملا کر رات کو چہرے پر لگائیں اور صبح دھو لیں۔ کھٹی ڈکار پانچ پانچ گرام پودینہ بڑی الائچی کال مرچ ، اجوائن، کاکانمک پیش کر پاو¿ڈر بنا لیں۔ اس کی پانچ خوراک بنالیں۔ دودو گھنٹے بعد سونف کے عرق کے ساتھ لیں۔ شام تک کھٹی ڈکاریں آنا بند ہو جائیں گی ۔ گھٹیا کادرد رائی اور نمک برابر مقدار میںپیس کر گرم کریں اور درد والے حصے پر لیپ کر کے پٹی باندھنے اور کھانے میںنمک کی مقدار کم کرنے اور سونٹھ کے پاو¿ڈر میں شہد ملا کر لینے سے بھی گٹھیا کے درد میں آرام ملتا ہے۔ سوجن اور درد نمک اور آٹے کا چوکر ملا کر اس کی پوٹلی بنا کر گرم کر کے سینک کرنے سے سوجن اور درد سے راحت ملتی ہے ۔
موچ آنے پرآم کے پتے کو تیل سے چکنا کر کے اس پر تھوڑا نمک برک کر باندھنے سے فائدہ ملتا ہے۔ اگر چاہیں تو آم کے پتے کی جگہ پان کے پتے کا بھی استعمال کر سکتی ہیں۔