لاہور:طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں نمک کی مقدار بڑھنے سے گردے متاثر ہوسکتے ہیں جس سے جسم میں خون کی گردش کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممتاز فزیشن لیڈی ڈاکٹر فائزہ محمود نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ نمک کی زائد مقدار خون میں میں شامل ہو کر آہستہ آہستہ شریانوں کو بند کرنا شروع کر دیتی ہے اور انسان بلند فشار یعنی ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے جس سے انسا نی جسم، دماغ، دل اور گردے متاثر ہونے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمک کی زیادتی سے ہڈیوں کے کئی امراض جن میں ہڈیوں کا بھربھرا یا بوسیدہ پن بھی شامل ہے پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کم نمک والے کھانے استعمال کر کے خود کو صحت مند و توانا رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈبہ بند غذاو¿ں سے خود کو دور رکھیں نیز والدین بچوں کو بازار کی تیارشدہ غذائیں کھانے سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کو صحت مند رکھنے کے لیے سادہ غذا کا اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے۔