نئی دہلی، 14 مئی (یو این آئی) نوئڈا، گریٹر نوئیڈا اور نوئڈا ایکسٹنشن میں ریئل اسٹیٹ مالکوں اور فلیٹ مالکوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے 2010 کے فیصلے میں مداخلت کرنے سے آج انکار کردیا۔چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی صدارت والی ڈویژن بنچ نے تحویل اراضی کو چیلنج کرنے والے گاؤں والوں اور کسانوں کی اپیلیں خارج کردی۔عدالت عظمی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے 2010 کے اس فیصلہ کو برقرار رکھا جس میں اس نے تحویل اراضی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا تھا، لیکن متعلقہ حکام کو کسانوں کی اراضی کا 10 فیصد انہیں دینے اور معاوضہ کی رقم تقریباً 65 فیص
د بڑھانے کا حکم دیا تھا۔عدالت کے اس فیصلے سے نوئڈا، گریٹر نوئیڈا اور نوئیڈا ایکسٹنشن کے 60 گاؤں کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ فلیٹ مالکوں کو بڑی راحت ملے گی۔