لکھنؤ(بیورو)چیف سکریٹری آلوک رنجن نے کہا ہے کہ نوئیڈا جیل کو سینٹرل جیل قرار دینے کی کارروائی ترجیحی بنیاد پر کی جائے۔ انہوںنے متعلقہ ضلع مجسٹریٹوںکو ہدایت دی ہے کہ شہر کے اندر کی جیلوں کو شہر کے باہر منتقل کرنے کیلئے زمین کا انتخاب کیاجائے۔
ضلع جیل کاس گنج، چترکوٹ، امبیڈکر نگر، شراوستی، باغپت، بریلی، اعظم گڑھ اور سون بھدر میں قیدیوں کی تعداد کے پیش نظر اضافی بیرکوںکی تعمیر کرائی جائے۔ زیر تعمیر جیلوں میںویڈیو کانفرنسنگ ، ویڈیو کیمرہ اورجیمر کا بندوبست ہر حال میںکیاجائے۔ اس کے علاوہ قیدیوں کی سہولت کیلئے پاٹھ شالہ، بیت الخلاء، غسل خانہ اور ملاقات کیلئے جگہ کی تعمیر کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جیلوںمیں قائم صنعتوں کو خام مال کے سابقہ بجٹ میں ۳۸۱لاکھ روپئے دیئے گئے تھے اس کے مقابلہ میں قیدیوں میں ۵۰۹لاکھ روپئے کی پیداوار کی ہ
ے محکمہ جیل کے جائزہ کے دوران چیف سکریٹری نے کہا کہ نینی جیل کیمپس میں ہی الٰہ آباد جیل کو منتقل کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ قیدیوں سے ملاقات کرنے والوں کے تصویر شدہ ریکارڈ بھی جیلوں میں محفوظ رکھا جائے۔