خون لگا پھاو¿ڑا برآمد ، شوہرکے ذریعہ قتل کئے جانے کا اندیشہ
کانپور :نواب گنج تھانہ حلقہ میں گیسٹ کا تعمیری کام کرنے مغبری بنگال سے آئی مزدور کی بیوی کا دردناک قتل ہوگیا ۔ واردات کے بعد سے شوہر لاپتہ ہے ۔
اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر جانچ کےلئے فورنسک ٹیم کو بلایا ثبوت جمع کرتے ہوئے ٹیم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔ پولیس متوفیہ کے قتل کا اندیشہ شوہر پر ظاہر کرتے ہوئے اس کی تلاش میں مصروف ہوگئی ۔
آبائی طور سے مغربی بنگال کا رہنے والا نارائن مزدور ہے کنبہ میں بیوری لکی (۲۶) اور ایک نو برس کا بیٹا ہے کچھ ماہ قبل ہی مزدور شہر میں کام کرنے کےلئے کنبہ کے ساتھ آیا تھا ۔ اس کو مینا وتی روڈ کے نزدیک ڈی پی ایس اسکول کے پاس ایک گیسٹ ہاو¿س میں کام مل گیا تھا ۔گیسٹ ہاو¿س کے پاس ہی وہ دیگر مزدوروں کے ساتھ ٹینٹ بناکر کنبہ کے ساتھ رہ رہاتھا ۔ بدھ کی صبح مزدور کی بیوی کہ خون سے لت پت لاش پڑی ملی ۔ ماں کے پاس بیٹے کے رونے کی آواز سن کر موقع پر پڑوسی جمع ہوگئے ۔ خاتون کی لاش کو دیکھ کر پڑوسیوںنے دہشت اور افراتفری کا ماحول پیداہوگیا ۔
انہوںنے نواب گنج پولیس کا اطلاع دی ۔موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے لیا اور تفتیش شروع کردیا۔ تفتیش میں پولیس کو متوفیہ کے شوہر کے فرار ہونے کی اطلاع ہوئی ۔ جس پر پولیس نے اس کو ہی خاتون کا قاتل سمجھ لیا ۔
پولیس نے جانچ کےلئے فورنسک ٹیم بلائی تھانہ انچارج پرمود شکلانے بتایاکہ معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ جائے واردات سے خون سے سنا پھاوڑا ملا ہے ۔تو وہیں پڑوسیوں سے یہ اطلاع ملی ہے کہ منگل کی شب میاںبیوی میں کھانے کے سلسلے میں جھگڑاہواتھا ۔ فی الحال متوفیہ کے بیٹے کی حالت کچھ بھی بتاپانے کو نہیںہے۔ پولیس متوفیہ کے شوہر کا تلاش کررہی ہے ۔