رامپور(نامہ نگار)۔ بھارتیہ کسان یونین کے ضلع صدر گرویندرسنگھ نے سی ڈی او کوسپردعرضداشت میں بجلی کے مسئلہ کوحل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع صدر کی قیادت میں کسان ترقیات افسر کوانھوں نے عرضداشت سپرد کی۔ عرضداشت میںکہا گیا ہے کہ تحصیل شاہ آباد علاقے کے نواب گنج میںابھی تک بجلی کاری نہیں کی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے گائوں کے لوگوںکوپریشانی کاسامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ بجلی کی لائن گائوںکے قریب سے گزررہی ہے ۔ اس کے باوجود گائوںمیںبجلی نہیں ہے۔گائوںکے لوگ اس بات سے ناراض ہیں۔ انھوںنے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد ہی گائوںمیںبجلی کاری نہیں کی گئی تو دھرنا ومظاہرہ کیاجائے گا۔ عرضداشت سپردکرنے والوںمیںکسان یونین کے ضلع صدر کے علاوہ رام پال سنگھ ، رام اوتار سنگھ ، اودے پال سنگھ ، وجے پال سنگھ ، منیندر سنگھ اور انوپ سنگھ وغیرہ شامل تھے۔