اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان کا سب سے بدعنوان شخص قرار دیا ہے ۔مسٹر عمران نے ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں حکومت کرنے اور بدعنوانی پر روک لگانے میں نواز کے مقابلے زرداری بہتر تھے ۔ انہوں نے وزیر اعظم شریف پر کالا دھن جمع کرنے ، ٹیکس چوری کرنے اور بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے ان کی تفتیش کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو صلاحیت کی بنیاد پر صاف شفاف عدالتی نظام کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو زندہ اور خودمختار رکھنا ہوگا۔ انہوں نے شریف اور ان کی پارٹی کے اراکین پر بدعنوانی کے ذریعہ کچھ ہی دنوں میں ارب پتی بننے کا بھی الزام لگایا۔