نئی دہلی، 24 مئی (یواین آئی)جنتا دل (یو)کے قومی صدر شردیادو نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کبھی بھی بہتر نہیں ہوسکتے اور اس کے لئے دونوں ملکوں کی حکومتیں ذمہ دار ہیں۔مسٹر یادو نے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کے پیر کو ہونے والی حلف برداری تقریب میں
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے مدعو کئے جانے کے سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی، انہو ںنے کہاکہ نواز شریف کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا جانا اتنا بڑا موضوع نہیں ہے کہ اس پر بحث کی جائے۔ انہو ںنے کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کے رشتے کبھی بہتر نہیں ہوسکتے اور اس کے لئے دونوں ملکوں کی حکومتیں ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسٹر شریف کو مدعو کئے جانے کےمعاملے کو غیر ضروری اہمیت دی جارہی ہے اس پر بحث کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔خیال رہے کہ پیر کی شام کو حلف برداری کی تقریب میں پڑوسی ممالک کے کئی سربراہوں کو شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ مسٹر نواز شریف نے مسٹر مودی کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے۔