ممبئی ۔شیئر بازار میں کمزوری کے درمیان سینسکس کی ۹ بڑی کمپنیوں کو گزشتہ ہفتہ ۹۸۷ ۵۸ کروڑ کا نقصا ن ہوا ۔ سب سے زیادہ نقصان ریلائنس انڈسٹریز اور او این جی سی کو ہوا ۔ گزشتہ ہفتہ ممبئی شیئر بازار کا سینسکس ۶۶ء۵۳۰ یا ۵ء۲ فیصد گر کر ۱۵ء۲۰۶۶۶ پر آگیا ۔ ٹی سی ایس ، ریلائنس انڈسٹریز آئی ٹی سی ، او این جی سی ، کول انڈیا ، ایچ ڈی ایف سی بینک اور بھارتی ایئر ٹیل ، ہند یونی لیور ، ایچ ڈی ایف سی کی بازار حیثیت کو نقصان ہوا جبکہ انفوسس کو فائدہ ہوا ۔ ہفتہ کے دوران او این جی سی کا بازار سرمایہ ۲۰۶۹۵کروڑ روپئے گھٹ کر ۲۳۷۲۴۳کروڑ روپئے رہ گیا ۔ او این جی سی کے بعد توانائی شعبہ کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی حیثیت ۱۰۶۶۲ کروڑ روپئے گھٹ کر ۸۷۲ ۲۸۲ کروڑ روپئے رہ گئی ۔ ایف ایم سی جی شعبے کی کمپنی آئی ٹی سی کا بازار سرمایہ ۸۷۵۹کروڑ روپئے گر کر ۲۸۹ ۲۵۳ کروڑ روپئے ، مواصلات شعبہ کی کمپنی بھارتیہ ایئر ٹیل کا بازار سرمایہ ۸۵۳۵ کروڑ روپئے گھٹ کر ۱۳۷۵۱۰ کروڑ روپئے رہ گیا ۔ ایچ ڈی ایف سی کا بازار سرمایہ ۶۷۳۹ کروڑ روپئے گھٹ کر ۱۲۶۱۲۸ کروڑ روپئے جبکہ ایچ ڈی ایف سی بینک کا سرمایہ ۶۶۱۴ کروڑ روپئے گھٹ کر ۱۹۶ ۱۵۶ کروڑ روپئے رہ گیا ۔
ہندوستان یونی لیور کا بازار سرمایہ ۵۱۰۳ کروڑ روپئے گھٹ کر ۴۵۶ ۱۲۶ کروڑ روپئے پرآگیا جبکہ ٹی سی ایس کا بازار سرمایہ ۱۳۱۲ کروڑ روپئے گھٹ کر ۴۰۹۹۲۲کروڑ روپئے اور کول انڈیا کا سرمایہ ۵۶۸کروڑ روپئے گھٹ کر ۹۶۴ ۱۸۳ کروڑ روپئے رہ گیا ۔
اس کے برعکس انفوسس کا بازار سرمایہ ۴۴۷۹کروڑ روپئے بڑھ کر ۷۹۹ ۱۹۲ کروڑ روپئے پر پہونچ گیا ۔ دس بڑی کمپنیوں کی فہرست میں ٹی سی ایس پہلے نمبر پر رہی اس کے بعد ریلائنس انڈسٹریز ، آئی ٹی سی ، او این جی سی ، انفوسس ، کول انڈیا ، ایچ ڈی ایف سی بینک ، بھارتی ایئر ٹیل ، ہند ہونی لیور ، ایچ ڈی ایف سی کا نمبررہا ۔