لکھنؤ(نامہ نگار)۔غازی پور واقع اراؤلی پولیس چوکی پر منگل کی دیر شب تین لوگوں نے حملہ کردیا ۔ بند چوکی کا تالا توڑ دیا ۔ توڑ پھوڑ کرتے وقت وہ تینوں لوگ گالی گلوج کرتے ہوئے یہ کہہ رہے تھے کہ ان کا بھائی بے گناہ ہے اور اسے بے سبب عصمت دری کے مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے ۔ پولیس نے تینوں میں سے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو فرار ہیں ۔ چوکی انچارج بھرت سنگھ نے بتایا کہ چوکی کو کافی نقصان پہونچایا گیا ۔ اطلاع ایس او کو دی گئی ۔ ایک ملزم کو پولیس نے منشی پلیا پر پکڑ لیا اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔