مظفرنگر(بھاشا)ضلع کے فیروز آباد گائوں میں دونوجوانوں نے مبینہ طورپر ایک پندرہ سالہ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ ارجن اورسونوکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے دونوں ملزمین فرارہوگئے ہیں۔
لڑکی کے والد نے دونوں نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔اوراپنی بیٹی کواغواکرنے اوراس کی آبروریزی کرنے کا الزام عائد کیا۔ترجمان نے بتایاکہ ملزمین نے لڑکی کی آبروریزی کی اوراسے قریب کے ایک جنگل میں پھینک دیا۔لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے ۔ ترجمان نے بتایاکہ ضلع کے سیسونا گائوں میں ایک خاتون کی لاش پڑی ہوئی پائی گئی۔جس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیاتھا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیاہے اورمعاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔