فرخ آباد(نامہ نگار)۔بچوں کوٹھگنے کے نام پر ایک سکیورٹی کمپنی چلانے والے کو پولیس نے جیسے ہی گرفتار کیا لکھنؤ پولیس نے تعینات ایک داروغہ کی سفارش پراسے چھڑوالیاگیا۔ جس سے نوجوانوںمیںمایوسی پیداہوگئی۔ ضلع میں گوگاجی کنسرٹنسی اینڈ سکیوریٹی کمپنی میں منڈی روڈ پراپنے دفترمیں نوجوان لڑکی اور لڑکوں کے بھاری تنخواہ کالالچ دے کر ملازم رکھ لیا اور ان سے بطور ضمانت ۲۵۰۰روپئے جمع کرالئے ۔ جب تین ماہ تک ان لوگوںکو تنخواہ نہیں دی گئی تونوجوانوںنے کمپنی چلانے والے سدھیر سنگھ راٹھور ساکن گولے پور مغرب کے خلاف شکایت درج کرائی ۔ اور ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ صدر سے اس کی شکایت کی ۔ جس کی بنیاد پر گولے پور چوکی انچارج سبھاش یادونے سدھیر سنگھ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے فوراً بعد لکھنؤ میں تعینات ایک سب انسپکٹر ماما نے فون پرچوکی انچارج سے معاملے کی سفارش کی اور اسے رہا کرادیا۔ داروغہ نے کمپنی کے مالک سے جلد نوجوانوں کو تنخواہ دلانے کے وعدے پراسے چھوڑ دیا۔ جس سے نوجوانوںمیںکافی مایوسی پیدا ہوگئی۔