گورکھپور(نامہ نگار)سیکری گنج علاقہ میں نوجوان کو قتل کرنے کے معاملے کاپولیس نے انکشاف کرنے کا دعویٰ کیا ہے پولیس کے مطابق نوجوان کے بہنوئی نے اپنے بھائی اورایک ٹھیکدارکی مددسے سسرال میں چھیڑخا نی کے معاملے میں مارپیٹ کے بعد بدلالینے کی نیت سے قتل کیا۔پولیس نے تین ملزمین کو گرفتارکرنے کا اب بھی دعویٰ کیا ہے ایس پی آراے ہریش چندر نے بتایاکہ کنورگنج گائوں کے ج
وکھنڈ عرف سچن کو ۶؍اگست کی شام سیکری گنج علاقہ میںفرونیاگائوں سے پہلے پلیا کے پاس گولی مارکر قتل کردیا گیاتھا۔اس معاملے میں جوکھنڈ کی بیوی پونم نے اپنے نندوئی بھیوسا کے بھبوتی سمیت چارافراد کے خلاف قتل مقدمہ درج کرایاتھا۔ سیکری گنج پولیس نے بھبوتی اوراس کے بھائی سبھوتی وٹھکیدار،سنت کبیر نگر کے گھنگھٹا کے باشندے سرون کو گرفتارکرلیاہے ۔پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہواکہ بھبوتی نے گزشتہ ماہ پونم کے ساتھ چھیڑخانی کی تھی جس کے بعد سسرال والوں نے اس کی پٹائی کی اسی کابدلہ لینے کیلئے بھبوتی نے اپنے بھائی اورساتھی ٹھکیدار کی مدد سے جوکھنڈ کو قتل کردیاتھا۔گرفتارملزمین نے اقبال جرم کرلیاہے۔