لکھنؤ،23مارچ(یو این آئی) سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج نوجوانوں سے کہا کہ وہ ان راستوں کو اختیار کریں جو راستے سماجی رہنما رام منوہر لوہیا نے دکھائے ہیں، ساتھ ہی عوام کی خدمت کریں تاکہ پارٹی کو 2017کے انتخابات میں بھی جیت درج کرنے میں کامیاب ہو۔
انھوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے کارکنان پارٹی لیڈروں کی حمایت میں نعرے لگانے کے بجائے بہتر یہی ہوگا کہ عوام کی خدمت کرنے پر توجہ مرکوز کریں اور حکومت کے ذریعہ شروع کیے گئے منصوبوں کے ذریعہ عوام کی بہبود کا کام کریں ۔
اپنی بیماری کے بعد پہلی بار عوام کے سامنے آنے کے بعد مسٹر یادو نے مسٹر لوہیا اور ان کے نظریات کے ساتھ اپنی وابستگی کے تمام قصے سنائے ۔
وہ یہاں لوہیا پارک میں رام منوہر لوہیا کی105ویں سالگرہ پر بات چیت کر رہے تھے ۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ بہرحال1990میں ہونے والی فائرنگ منصوبہ بند نہیں تھی اور پولیس کو بھیڑ سے نمٹنے کے لیے گولی چلانے کے احکامات دیے گئے تھے ۔
ڈاکٹر لوہیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ اشتراکی نظریہ نے صرف ہندوستان کی جمہوریت کو تقویت نہیں دی بلکہ نیپال کو بھی مضبوط کیا۔ کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر لوہیا ہمیشہ ہی کسانوں اور غریبوں کے لیے جدو جہد کی اور وقفے وقفے سے انہوں نے اقتصادی معاملے پر حکومت کو مشورے بھی دیے ۔
لوہیا کے مجسمے پر گل دائرہ نذر کرتے وقت اس تقریب میں مسٹر یادو کے ساتھ یو پی کے گورنر رام نائک ، وزیر اعلی اکھلیش یادواور دیگر لیڈر موجود تھے ۔
قبل ازیں گورنر نے سماجوادی لیڈر رام گوپال یادو کی کتاب ‘لوہیا اور ان کا سماجواد ’ کا اجرا بھی کیا۔
۔