لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ پارہ علاقہ میں ایک شادی شدہ خاتون نے پڑوس میں رہنے والے نوجوان پر عصمت دری کا الزام لگاتے ہوئے معاملہ درج کرایا ہے۔ خاتون نے شوہر سے اس بات کی شکایت کی تو ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے پیٹ ڈالا پارہ کے رہنے والے رامانوج اوستھی
پر وہیں کی رہنے والی سیما (تبدیل شدہ نام) نے عصمت دری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دو شنبہ کو اس کا شوہر کام پر گیا تھا۔ سیما گھر پر تنہا تھی۔ موقع پاکر رامانوج جبراً گھر میں داخل ہو گیا اور اس کے ساتھ زبردستی کرنے لگا۔
رامانوج نے اس کے ساتھ عصمت دری کی اس کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا۔ متاثرہ کا شوہر جب واپس لوٹا تو اس نے اس بات کے بارے میں اسے بتایا۔ شوہر جب رامانوج سے اس کی مخالفت کرنے پہنچا تو رامانوج نے اسے اپنے ساتھی ونے اور ناگیندر کے ساتھ مل کر پیٹ دیا۔ متاثرہ کا شوہر کسی طرح اپنی جان بچا کر وہاں سے بھاگ نکلا۔ سیما اپنے شوہر کے ساتھ پارہ تھانہ پہنچی اور رامانوج کے علاوہ اس کے ساتھیوں کے خلاف تحریر دی۔ پولیس نے ونے پانڈے اور ناگیندر کے خلاف مار پیٹ کا معاملہ درج کیا ہے جبکہ رامانوج کے خلاف عصمت دری کی دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔