لکھنؤ( نامہ نگار)آشیانہ علاقہ میں شراب کے نشے میں بدمست ایک نوجوان نے اپنے ماموں کی ساڑھے تین سال کی بچی کو پیر کی رات بسکٹ دلانے کے بہانے سے لے گیا۔ اس کے بعد ملزم نے بچی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کی ۔اتفاق سے اہل خانہ کی نظراس پرپڑگئی اور لوگوںنے ملزم کوپکڑ لیا۔مقامی لوگوںنے اس کی جم کرپٹائی کی۔ اور پھراس کوپولیس کے حوالے کردیا۔سی او کینٹ ببیتا سنگھ نے بتایاکہ آشیانہ کے ۷۰جی میںشرون کمار ا پنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے ۔ شرون بے روزگارہے اورشراب کاعادی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سیکٹر جی کے پاس ہی شرون کمارکاایک
رشتہ داربھی اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے ۔شرون کااکثراس کے گھرآنا جانا ہے ۔ پیر کی شب تقریباً گیارہ بجے شراب کے نشے میں گھر پہنچا۔ اس نے رشتہ دار کی ساڑھے تین برس کی بچی کوبسکٹ دلانے کی بات کہی اور اس کوگودمیں لے کرچلا گیا۔کچھ دیربعد جب بچی کے کنبہ کے لوگ گھرکے باہر نکلے تو وہ منظر دیکھ کرحیران رہ گئے۔ملزم شرون کمار معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کررہاتھا۔ شرون کی حیوانیت دیکھ کر کنبہ کے لوگوںنے ملزم کوپکڑ لیا۔ اس کے بعد وہاںلوگوںکی بھیڑ جمع ہوگئی ۔لوگوںنے ملزم شرون کمار کوجم کرپیٹااور اطلاع پولیس کودے دی۔ موقع پرپہنچی آشیانہ پولیس نے ملزم شرون کوگرفتار کرلیا۔اس کے خلاف عصمت دری کی کوشش اورپاسکو ایکٹ کے تحت رپورٹ درج ہوئی ہے ۔ پولیس نے بچی کامیڈیکل معائنہ بھی کرایا ہے ۔