لکھنؤ(نامہ نگار) ٹھاکر گنج کے پیر بخارہ میں ایک نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ اس کی وجہ ڈپریشن بتائی جا رہی ہے۔ حالانکہ لاش کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے سے پولیس کو اس واقعہ کا علم نہیں ہے۔ پیر بخارہ میں رہنے والے۳۰سالہ فراز علی خاں نے جمعہ کی دیر رات مکان کی بالائی منزل پر بنے کمرے میں لگے کنڈے میں دوپٹہ باندھ کر پھانسی لگا لی گھر والوں نے جب لاش کو لٹکتے دیکھا تو کسی طرح پڑوسیوں کی مدد سے اسے نیچے اتارااور ٹراما سینٹر لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ گھر والے لاش کا پوسٹ مارٹم کرائے بغیر ہی گھر لے آئے اور اس کی آخری رسوم ادا کر دیں پولیس کو اس واردات کا علم نہیں ہے بتایا جاتا ہے کہ فراز ڈپریشن کا شکار تھا۔