چندوسی : ساس بہو کے جھگڑے سے تنگ آکر نوجوان نے ٹرین کے آگے کود کر جان دے دی۔اہل خانہ کے مطابق ماں سے اس کا جھگڑا ہواتھا۔اس پر وکیل نے اپنی ماں کو ماراپیٹا۔ اسی بات پر دونوں کے درمیان تنازعہ تھا اور اس نے خودکشی کرلی۔معاملہ جائیداد کے سلسلہ میں پھنسنے کے بعد تھانہ بنیا ٹھیر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ اس دوران ارونا ہماچل ایکسپریس تقریباً آدھے گھنٹے لیٹ رہی ۔ گاؤں میتری کے نزدیک چندوسی سے بریلی جارہی مال گاڑی کے آگے کود کر ایک نوجوان نے جان دے دی۔ موقع پر پہنچی جی آرپی نے تفتیش کی تو نوجوان کی جیب سے موبائل اور پرس ملا۔ پرس میں ملے بارکونسل کے کارڈ اور پن کارڈ سے انتظار علی ساکن محلہ لکشمن گنج کی حیثیت سے اس کی شناخت کی گئی۔ اطلاع پاکر اہل خانہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اوربنیا ٹھیر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔عمران علی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ ان کا بڑا بھائی انتظار علی بھی کچہری میں وکالت کرتاتھا۔انتظار کی زوجہ روبیدہ کا ماں رخسانہ سے آئے دن جھگڑا رہتاتھا۔ جمعرات کو بھی دونوں ساس بہو میں جھگڑا ہوا اور انتظار علی نے اپنی ماں کو ماراپیٹااس بات پر تناؤ پیدا ہوگیا اور انتظار علی نے اپنی جان دے دی۔