مظفرنگر،۔اترپردیش میں مظفرنگر کے نئی منڈی علاقے میں کل دیر رات کچھ لوگوں نے گھرجانے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو گولی مار کر سنگین طور پر زخمی کردیا۔ پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایاکہ 30 سالہ ومل کل دیر رات موٹر سائیکل سے جانسٹھ جارہا تھا۔ نئی منڈی علاقے میں کار سوار اکرم اور عمران نے اسے گولی مار دی۔ سنگین حالت میں ومل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس سلسلے میں معاملہ درج کرتے ہوے پولیس نے دونوں ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔