غازی پور: غازی پور کے سعدیہ آباد علاقے میں کچھ لوگوں نے انتخابی رنجش کی وجہ سے ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ رات تقریباً پونے گیارہ بجے بی ڈی سی امیدوار سونو سنگھ نے اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ گھر کے دروازے پر کھڑے شرون (33) کو گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔اس سلسلے میں پولیس نے ملزمان کے خلاف کیس درج کرلیاہے ۔