ہاتھرس۔(وارتا)۔ اترپردیش ضلع کے سہ پئو علاقہ میں کل دیر رات کچھ لوگوں نے ایک نوجوان کا مشتبہ حالات میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ سہ پئو علاقہ کے کیمڈاہی پٹھو گاؤں میں کچھ رات کچھ لوگوں نے پروین(۲۷) کو گولی مار دی جس کے سبب اس کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ رنکو نے کل رات تقریباً ایک بجے فون کر کے اپنے ساتھی مکیش اور پروین کو بتایا کہ ان کے گھر تین چار بدمعاش گھس آئے ہیں۔ دونوں نوجوان رنکو کے گھر پہنچے تو بدمعاشوں نے پروین کو گولی ماردی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے موقع سے ناجائز اسلحے بھی برآمد کئے ہیں۔ بادی النظرمیں معلوم ہوتا ہے کہ رنکو اور مکیش نے پروین کو گولی ماری جس سے اس کی موت ہو گئی۔ قتل کا سبب معاشقہ بتایا جا رہا ہے، پولیس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔
اس سلسلہ میں پولیس نے رنکو اور اس کے بھائی سمیت تین لوگوں کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا ہے۔