علی گڑھ (وارتا)علی گڑھ کے برلا علاقے میں کل رات کچھ بدمعاشوںنے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آزاد پور کے باشندے ہارون کو جاوید اور اس کے تین ساتھیوں نے گولی ماردی ۔ جس کی وجہ اس کی موت ہوگئی ۔
قتل کی وجہ دشمنی بتائی جارہی ہے ۔ہارون مجرمانہ ذہینت کا شخص تھا۔ اس سلسلے میں جاویدکے علاوہ تین افراد کے خلاف نامزدرپورٹ درج کرائی گئی ہے ۔
ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس ملزمین کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔