گونڈا :اتر پردیش میں گونڈا میں موتی گنج علاقے کے کندرکھی گاؤں کے قریب ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ لاش کا ہاتھ پیر بندھا ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق رام نگر ترہر گاؤں کا رہنے والا اروند نامی نوجوان مارکیٹ گیا تھا۔ کل دیر شام کو واپس نہ آنے پر اس کے اہل خانہ نے اسے تلاش کیا۔ صبح اس کی لاش کندررکھی گاؤں کے قریب سڑک کے کنارے پڑیملی۔ مہلوک کے والد بابورام نے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیاہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔