لکھنو:عالم باغ علاقے میں اتوار کی دیر شب سڑک حادثہ میں مارے گئے لڑکے کی لاش دوشنبہ کے دوپہر بلاقی اڈے پر رکھ کر کنبہ والوںنے مظاہرہ کیا اور یہ لوگ معاوضہ کا مطالبہ کررہے تھے ۔
سی او بازار کھالہ راجکمار اگروال نے بتایاکہ بازار کھالہ کے موتی جھیل کے رہنے والے ۳۵ سالہ وجے کی اتوار کی شب عالم باغ علاقے میں روڈ ویز بس کی ٹکر لگنے سے موت ہوگئی تھی ۔ دوشنبہ کی دوپہر پوسٹ مارٹم کے بعد کنبہ کے لوگ اس کی لاش کو لیکر گھر کے لئے نکلے ۔ راستے میں بلاقی اڈہ پر ان لوگوں نے لاش کو سڑک پر رکھ دیا اور مظاہرہ کرنے لگے ۔ ان لوگوں نے عالم باغ پولیس پر بدسلوکی کا الزام لگایااور معاوضہ کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لوگوں کو سمجھابجھا کرخاموش کرایا اور جام ختم کرایا۔