حاجی پور: ضلع ویشالی کے مہوا تھانہ کے جہانگیر سلکھنی گاں میں پولیس نے پیڑ سے لٹکی ایک نوجوان کی لاش برآمد کی ہے ۔پولیس کے مطابق مقامی لوگوں کی اطلاع کی بنیاد پر پیڑ سے لٹکی ہوئی ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے جس کی شناخت ضلع سارن کے سون پور تھانہ کے سمراہ چھپرا گاں کا باشندہ کوس کمار کے طور پر کی گئی ہے ۔کوس کمار کی شادی جہانگیر سلکھنی گا¶ں کی سشمادیوی سے ہوئی تھی اور وہ کسی کام کے سلسلے میں سسرال آیا تھا ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔