گورکھپور(نامہ نگار)نوسٹر علاقہ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کو گولی مارکر قتل کردیاگیا۔بیلی پار علاقہ کے نوسٹر گاو¿ں میں گزشتہ رات بارات آئی تھی ۔گاو¿ں کا باشندہ ببلونشاد شادی میں شرکت کرکے واپس لوٹ رہاتھا۔موصولہ خبر کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے رات کو گاو¿ں کے باہر ایک تنگ راستے پر دوکاریں آمنے سامنے آگئیں۔گاڑی پیچھے کرنے پر دونوں کے درمیان کہا سنی ہوئی پھرہاتھا پائی ہونے لگی۔ اسی دوران ببلو نشاد ادھر سے گذررہاتھا کہ اچانک کسی ایک گروہ کے کسی شخص نے گولی چلادی۔گولی ببلو کے سینے میں پیوست ہوگئی۔اسے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
گولی کس نے چلائی یہ بات ابھی تک پردہ¿ راز میں ہے۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔