پولیس نے ۷ سی ایل کے تحت کی کارروائی، نصف درجن افراد پر مقدمہ درج
کانپور: اتوار کو مہاراج گنج کے دیہی باشندوں نے کچھا بینان گروہ کے سرگرم رکن کے شک پر لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ معاملہ کی اطلاع ہونے پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت نہ ہو پانے سے اسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور نوجوان کا قتل کئے جانے پر پولیس نے ۹ لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا اور نصف درجن دیہی باشندوں پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مہاراج پور کے شیخ پور گاو¿ں موتی نگر اور جانا گاو¿ں کے سیکڑوں گاوں والوں نے اتوار کو کٹری کے کنارے ۳۵ سالہ نوجوان کو پکڑ لیا اور اسے نام پتہ پوچھا تو نوجوان نے دوسرے ضلع کا پتہ بتاےا جس کے بعد دیہی باشندوں نے اسے لاٹھی ڈنڈے ، لات گھونسوں سے جم کر اس کی پٹائی کی جس سے نوجوان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اطلاع ملنے پر پہنچے ایس او نے پوچھ گچھ کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ دیہی باشندوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کچھا بنیان گروہ کے ذریعہ گاو¿ں میں انجام دی گئی واردات کے بعد سے گاو¿ں والے دہشت میں ہیں۔ اس لئے انہوںنے اسے پیٹ دیا۔
ایس او نے دو شنبہ کو دوبارہ گاو¿ں پہنچ کر پولیس ٹیم کے ساتھ موقع واردات کا معائنہ کیا۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ پولیس جانچ میں شیخ پور گاو¿ں کے ارون کمار، پروین کشواہا، راگھویندر یادو، جانا گاو¿ں سے بیج ناتھ یادو، رام سجیون، ابھیشیک کمار، کلوکشیپ، روہت یادو کے خلاف کارروائی کر کے جیل بھیج دیا گیا۔