بھرت پور: راجستھان میں دھوپور کے کوئرا گاؤں میں گزشتہ دنوں اپنے ہی بھائی کا سر کچل کر قتل کرنے کے معاملے میں پولیس نے آج مقتول کے بھائی کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گھاٹا گاؤں کے باشندہ سنتوشی گوجرس گذشتہ 29 مارچ کو موت ہوجانے کی خبر آنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس کو مقتول کے بھائی نے تحریری طور پر اپنے بھائی کی موت کا سبب سڑک حادثہ بتایا تھا۔ پتھروں سے سرکچلے جانے کے بعد بھی پولیس نے اس معاملے کو اس بھائی کے ذریعے دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر حادثے کے طور پر درج کرکے اس معاملے کی خفیہ انکوائری شروع کی۔قتل کے معاملے میں جب پولیس نے مقتول کے بھائی سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے اقبال جرم کرلیا اور بتایا کہ کوئرا گاؤں کی ایک لڑکی سے اس کا معاشقہ چل رہا ہے جس سے وہ شادی کرنا چاہتا تھا لیکن گھر والے اس کی مخالفت کررہے تھے ، جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے اپنے بھائی کا قتل کردیا۔اس دوران مقتول کے بھائی نے دھول پور میں اس کا رشتہ طے کردیا ، جس کے بعد ملزم میں ایک خطرناک سازش کے تحت پہلے اپنے بھائی کے نام 13 لاکھ روپے کا انشورنس کرایا اور خود کو نامزد وارث بنایا۔ اس کے بعد لڑکی کے گھروالوں کو پھنسانے کے لئے اس نے اپنے ہی بھائی کا سرکچل کر اس کا قتل کردیا ۔