لکھنؤ،19 مارچ (یواین آئی) لکھنؤسے دہلی کے بیچ ڈبل ڈیکر ٹرین کو نوراتر کے پہلے دن 21 مارچ کو مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ ریلوے محکمے کے ذرائع کے مطابق صبح تقریبا پانچ بجے گومتی نگر ریلوے اسٹیشن
سے چل کر یہ ٹرین دوپہر کو دہلی پہنچے گی اور سہ پہر کو دہلی سے چل کر دیر رات یہاں پہنچے گی۔انہوں نے بتایا کہ ابھی ہفتے میں دو دن ہی یہ ڈبل ڈیکر ٹرین چل رہی ہے ، ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن (آر ڈی ایس او)نے اکتوبر میں اس ٹرین کا ٹرائل گومتی نگر سے آنند وہار ٹرمنل دہلی تک چلا کر لیا تھا۔اس ٹرین میں بارہ بوگیاں ہوں گی اور ہر بوگی 110 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔