لکھنؤ(نامہ نگار)شیعہ فرقہ کے نوروز کے تہوار اور پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر آج چوک و ٹھاکر گنج علاقہ میں پولیس نے ایس ایس بی کی ایک کمپنی کے ساتھ فلیگ مارچ کیا وہیں دیہی علاقے کے موہن لال گنج، نگوہاں اور نگرام علاقے میں بھی ایس ایس بی کے جوانوں نے فلیگ مارچ کیا۔
سی او چوک سرویش کمار مشرا نے بتایا کہ آج ان کو ایک کمپنی ایس ایس بی انتخابات کے پیش نظر ملی اس کے بعد کل ہونے والے نوروز کے تہوار اور الیکشن میں احتیاط کیلئے انہوںنے چوک کے پاٹا نالہ، نخاس، میفیئر تراہا، کشمیری محلہ، منصور نگر، ٹوریہ گنج اور نخاس ہوتے ہوئے پاٹا نالہ تک چوک پولیس او رایس ایس بی کی ایک کمپنی کے ساتھ فلیگ مارچ کیا۔ وہیں چوک میں فلیگ مارچ کے بعد ٹھاکر گنج کے علاقہ احاطہ ستارہ بیگم ، موہنی پوروہ، ڈی پی بورا پلاٹ، دولت گنج، احمد گنج پجاوا، مصاحب گنج، منجو ٹنڈن ڈھال، نانک نگر، مفتی گنج اور حسین آباد ہوتے ہوئے ستکھنڈہ علاقے سے ایس ایس بی جے جوانوں اور ٹھاکر گنج پولیس کے ساتھ گشت کیا۔ اس کے علاوہ ایس پی دیہات سومتر
یادو نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر تقریباً ۲۱بجے سے سی او موہن لال گنج ، نگرام ، نگوہاں اور موہن لال گنج پولیس کے ساتھ فلیگ مارچ کیا گیا۔