حیدرآباد:آندھراپردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے خلیجی ممالک کا دورہ ملتوی کردیا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو 10دسمبر کو متحدہ عرب امارات اور کویت کے لئے روانہ ہونے والے تھے تاکہ جنوری میں وشاکھاپٹنم میں ہونے والی “پارٹنرشپ سمٹ 2017” کی تشہیر کی جاسکے ۔ چندرابابونائے ڈو دبئی اور کویت کا دورہ کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری کی خواہش کرنے والے تھے ۔
چندرا بابو نائیڈو اسمارٹ ولیج پروگرام کے لئے خلیجی ممالک میں مقام تلگو زبان بولنے والوں سے مالی امداد کی خواہش کرنے والے تھے ۔ کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری’ ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی اور وزارت کامرس و صنعتیں اور حکومت آندھراپردیش اس پروگرام کا اہتمام کرنے والی تھی تاہم ریاست میں وردھا طوفان اور نوٹوں کی منسوخی سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر انہوں نے اپنے اس دورہ کو ملتوی کردیا تاکہ وہ بہتر طور پر ان امور سے نمٹ سکیں ۔
انہوں نے نوٹوں کی منسوخی کے مسئلہ پر ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ افسروںکے ساتھ جائزہ لیا اور مختلف ہدایتیں دیں۔