کلکتہ:نوٹ بندی کے خلاف سب سے زیادہ تنقید کرنے والی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نوٹ بندی کے موضوع پر ایک کتاب ”نوٹ کوتھا” تصنیف کی ہے ۔جو وزیر اعلیٰ کی دیگر 6کتابوں کے ساتھ کلکتہ میں جاری بین الاقوامی کتاب میں میلہ میں ریلیز کیا جائے گا۔
”نوٹ کوتھا” (روپیہ کہاں ہے ) نامی کتاب میں وزیرا عظم مودی کے ذریعہ 8نومبر کو500اور ہزار روپے کے نوٹوں پر پابندی عاید کیے جانے بعد کے حالات اور وزیر اعلیٰ کی جد و جہد کی تفصیلات کا ذکر ہے ۔ا س کے علاوہ اس مرتبہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی دیگر پانچ کتابیں بھی منظر عام پر آرہی ہیں ۔ان میں سے ایک کتاب سینگور میں ٹاٹا موٹرس کے نینو پروجیکٹ کیلئے جبراًکسانوں سے حصول اراضی اورممتا بنرجی کی کامیاب تحریک کا ذکر ہے ۔اس کتاب کا نام ”سینگور جے ” ہے ۔
اس کے علاوہ 2016میں اسمبلی انتخابات کیلئے وزیر اعلیٰ کے انتخابی مہم پرمبنی کتاب ”منشورجے 2016”بھی جاری کی جارہی ہے ۔اس کتاب میں ترنمول کانگریس کی شاندار کامیابی اور ان حکومت کی کامیابیوں کا ذکر ہے ۔
اس کے علاوہ دیگر کتابوں میں ایک بنگلہ نظم پر مبنی کتاب جس کا نام”Byaktityo” ہے اور خوشبو نامی کتاب کا دوسرا حصہ بھی کلکتہ کتاب میلہ 2017میں جاری کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سیاسی و حکومتی مصروفیات کے باوجود پانچ کتابوں کی تصنیف پر اظہار اطمینان کیا ہے اب تک وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی 69کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں ۔