کوچی: کیرالہ پولیس نے جرمنی میں معمر افراد کے گھر (اولڈ ایج ہوم) میں دیکھ بھال کرنے کی نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دینے والے ایک جوڑے کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے کل بتایا کہ اس جوڑے نے جرمنی میں نوکری دلانے کے نام پر 80 لوگوں سے تقریباً دو کروڑ روپئے کی ٹھگی کی ہے ۔ گرفتار جوڑے کی شناخت تھناچن (33) اور ا سکی بیوی ریا کے طور پر ہوئی ہے ۔ یہ جوڑا پالوروتھی ضلع کا رہنے والا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمین کارپوریٹ معاملوں کے حل اور کریئر سے متعلق مشورہ دینے کا ادارہ چلاتے تھے اور جرمنی میں 4.5 لاکھ روپئے ماہانہ تنخواہ کی نوکری کی پیش کش کرکے لوگوں سے دو تین لاکھ روپئے وصول کرتے تھے ۔ملزمین کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے ۔