ممبئی (وارتا) نوکیا انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر پی بلاجی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح ہو کہ نوکیا انڈیا اب مائیکروسافٹ ڈوایسز کے نام سے جانی جاتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بالاجی کے استعفے کی تصدیق کرتے
ہوئے کہا گیا ہے کہ انھوںنے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیاہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر بالاجی کی جگہ پر نئے ایم ڈی کی تقرری ہونے تک مغربی ایشیا اور افریقہ میں کمپنی کے فروخت شعبے کے موجودہ صدر اجے مہتا نوکیا انڈیا کا کام دیکھیں گے۔ مسٹر بالاجی اکتوبر ۲۰۱۲ میں ایم ڈی کی حیثیت سے نوکیا انڈیا میں شامل ہوئے تھے۔ نوکیا لومیا کے علاوہ ایکس درجے کے موبائل ہینڈسیٹ بنانے کیلئے کمپنی کی تکنیکی صلاحیت کو فروغ دینے اور ملک کے خردہ بازار میں کمپنی کے پروڈکٹ کی مضبوط موجودگی درج کرانے میں ان کا اہم کردار رہا۔ مسٹر بالاجی امریکی ٹیلی کام کمپنی اے ٹی اینڈ ٹی اور ٹاٹا گروپ کے مشترکہ پروجیکٹ اے ٹی اینڈ ٹی سویچنگ سسٹم میں بھی کام کرچکے ہیں۔