نئی دہلی (بھاشا)۔عالمی سطح پر موبائیل ہینڈسیٹ بنانے والی کمپنی نوکیا کے ذریعہ چننئی موبائیل پلانٹ میں اپنی تمام تر سرگرمیاں ملتوی کرنے کے اعلان کے مدنظر مرکز میں آج کہاکہ وہ اس معاملہ پر غور کرے گی اور یہ یقین کرنے کی کوشش کرے گی کہ ایسے واقعات پھر نہ ہوں۔ مرکزی وزیربرائے کامرس اورصنعت نرملاسیتارمن نے یہاںکہاکہ ہم یقینی طور پر دیکھیں گے کہ کس طرح ایسے معاملات کو دہرانے سے روکاجاسکتاہے۔ اور ہم میک ان انڈیا مہم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ مالیات اورکارپوریٹ معاملات کی وزیرمملکت کی ذمہ داری بھی سنبھال رہی سیتارمن نوکیا کے ذریعہ اپنے پلانٹ کی سرگرمیوں کوملتوی کرنے کے اعلان اوراس سے میک ان انڈیا مہم پرپڑنے والے اثر سے وابستہ سوالات کے جوابات دے رہی تھیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ معاملہ خصوصی طور پر ایک کمپنی سے وابستہ ہے اوریہ متنازعہ موضوع ہے۔ ہمیں معاملہ کی جانکاری ہے ہم اس پر غور کریں گے۔ منگل کے روز اپنے چننئی موبائیل ہینڈ سیٹ پلانٹ میں یکم نومبر سے سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان نوکیا نے کیاتھا۔ یہ اعلان مائکروسافٹ کے ذریعہ اس پلانٹ کے موبائل خریدنے کا سمجھوتہ ختم کئے جانے کے بعد کیاگیا۔