نوکیا کا نیا موبائل فون متعارف کرا دیا گیا ہے جو کہ اس کی ماضی کی عام ڈیوائسز جیسا ہے۔نوکیا کے نام کی نئی مالک ایچ ڈی ایم نامی کمپنی نے نوکیا 150 اور نوکیا 150 ڈوئل سم موبائل فون پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ نوکیا 216 جیسا ہے جسے رواں سال ستمبر میں متعارف کرایا گیا تھا جو کہ مائیکرو سافٹ کی آخری نوکیا ڈیوائس بھی تھی۔
Nokia Intros 4 New Low-Cost Mobile Phone In India
26 ڈالرز (2700 پاکستانی روپوں سے زائد) کا یہ موبائل فون 2.4 انچ اسکرین کے ساتھ ہے۔
مگر اس کی خاص بات 22 گھنٹے لگاتار بات کرنے میں مدد دینے والی بیٹری ہے یا یوں کہہ لیں کہ اس کی بیٹری اسٹینڈبائی پر 31 دن تک زندہ رہ سکتی ہے۔
اس کے دیگر فیچرز میں فزیکل کی پیڈز، ایف ایم ریڈیو، ایم پی تھری پلیئر، گیمز (جن میں اسنیک بھی شامل ہے) اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ وی جے اے کیمرہ ہے۔
اس میں اگرچہ انٹرنیٹ تک رسائی ممکن نہیں مگر اس میں بلیو ٹوتھ کا آپشن موجود ہے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی ہے جس میں آپ لو ریزولوشن تصاویر کو محفوظ کرسکتے ہیں۔
ایچ ڈی ایم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ موبائل فون صارفین کی جانب سے اچھے معیار، کم قیمت اور استعمال میںآسانی جیسے مطالبات کو پیش نظر رکھ متعارف کرایا جارہا ہے۔
اس طرح کے فیچر فونز ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اب بھی بہت زیادہ مقبول ہیں خاص طور پر پاکستان، انڈیا اور ایسے ہی دیگر ممالک میں۔
یہ فون آئندہ ماہ فروخت کے لیے پیش کیا گیا جائے گا اور کمپنی کو توقع ہے کہ اس فون کی فروخت بھی کافی اچھی ثابت ہوگی۔
خیال رہے کہ مائیکروسافٹ نے 2014 میں نوکیا کے فونز بزنس اور لومیا برانڈ کو خریدا تھا اور اسے دس سال تک کے لیے نوکیا کے پلانٹس، پیٹنٹس اور فون برانڈز کے حقوق ملے تھے۔
مائیکرو سافٹ نے لومیا اسمارٹ فونز سے نوکیا کا نام نکال کر انہیں ونڈوز فون بنا دیا تھا تاہم کامیابی نہ ملنے پر اس نے یہ بزنس ایچ ڈی ایم کو فروخت کردیا تھا۔