پیرس:امریکا نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں جاری عالمی اتحاد کی نو مہینوں پر مشتمل مہم کے دوران اب تک دولت اسلامیہ(داعش) کے دس ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
بدھ کو پیرس میں اتحادی ملکوں کے ایک اجلاس میں امریکا کے نائب سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ مہم کے دوران ہماری بڑی پیش رفت کے باوجود داعش اب بھی مضبوط اور آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
’مہم کے آغاز سے اب تک ہم نے داعش میں بہت سا نقصان ہوتے دیکھا ‘۔
عراق کی جانب سے مدد فراہم نہ کیے جانے کے الزام لگنے کے بعد منگل کو مغربی اور عرب ریاستوں پر مشتمل عالمی اتحاد نے داعش جنگجوؤں کے خلاف تازہ فضائی کارروائیاں کیں۔
امریکی سیکریٹری نے مزید کہا ’ہم نے مہم کے آغاز پر ہی کہا تھا کہ اہداف حاصل کرنے میں وقت لگے گا۔ہم نے تین سالہ منصوبہ بنایا تھا جس کے نو مہینے مکمل ہو چکے‘۔رائٹرز