میڈرڈ ۔دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی رافیل نڈال نے کلے کورٹ میں مسلسل دو ٹورنامنٹوں کے کوارٹرفائنل میں ہارنے کے سلسلے کو توڑتے ہوئے جمعہ کو چھٹے سیڈ جمہوریہ چیک کے ٹامس بیردچ کو 6۔ ۔ 4 6۔ 2 سے ہرا کر میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میںجگہ بنا لی۔گزشتہ چمپئن اور ٹاپ ترجیحی نڈال اس سیشن میں ابھی تک اپنے کلیکورٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں اور انہیں مونٹی کارلو اور بارسلونا میں کوارٹرفائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن اس بار انہوں نے بیردچ کو آسانی سے شکست دے کر آخری چار کا ٹکٹ کٹا لیا۔نڈال کی بیردچ کے خلاف 21 میچوں میں یہ 18 اور مسلسل 17 ویں فتح ہے۔ ہسپانوی کھلاڑی نے تین بار بیردچ کی سروس تحلیل کی اور انہیں اپنی سروس توڑ کا موقع نہیں دیا۔ راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ کے ہٹنے اور اینڈی مرے کے تیسرے دور میں شکست سے نڈال چوتھی بار یہ خطاب جیتنے کی طرف گامزن دکھائی دے رہے ہیں۔نڈال کا سیمی فائنل میں ہم وطن اور غیر ترجیحی رابرٹو بتستاسے مقابلہ ہوگا جنہوں نے کولمبیا کے کوالیفائر گرالڈو کو 6۔ 3۔ 6۔ ۔ 4 سے شکست دے کر پہلی بار کسی ماسٹرز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ گرالڈو نے تیسرے دور میں ومبلڈن چمپئن برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دی تھی۔ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کے نشکوری کا مقابلہ پانچویں سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیررسے ہوگا۔ فیررنے کوارٹرفائنل میں غیرسینئر لیٹویا کے ارنسٹ گلبس کو 7۔ 6۔ 6۔ 3 سے اور نشکوری نے اسپین کے فلیسیانو لوپیز کو 6۔4 ۔6۔4سے شکست دی۔اپنی اس حصولیابیوںسے نشکوری اگلی عالمی رینکنگ میں سب سے اوپر دس میں پہنچنے والے جاپان کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ اس سے پہلے سب سے اوپردس میں جگہ بنانے والے آخری ایشیائی کھلاڑی تھائی لینڈ کے پرادورن شریچافن تھے جنہوں نے 2004 میں یہ حصولیابی حاصل کی تھی۔ خواتین میں گزشتہ نائب فاتح روس کی ماریا شاراپووا اورتیسری سیڈ پولینڈ کی ایگنسجیا ردوانسکا سیمی فائنل میںآمنے سامنے ہونگے۔ شاراپووا نے چین کی لی نا کو 2۔ 6۔ 7۔ 6۔6۔ 3 سے اور ردوانسکا نے فرانس کی کوالیفائر گارسیا کو6۔ 4۔ 4۔ 6۔ 6۔ ۔ 4 سے شکست دی۔دوسرے سیمی فائنل میں چوتھی سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ کامقابلہ سابق ومبلڈن چمپئن چیک جمہوریہ کی پیترا کوتووا سے ہوگا۔ہالیپ نے دنیا کی سابق نمبر ایک کھلاڑی سربیا کی اناایوانووچ کو 6۔ 2۔ 6۔ 2 سے شکست دی جبکہ کوتووا کو ٹاپ سیڈامریکہ کی سرینا ولیمز کے ہٹ جانے سے آخری چار کا ٹکٹ مل گیا۔