مظفر نگر، 8 فروری (یواین آئی) بہار میں ضلع مظفرپور کے منیاری تھانہ علاقے کے قومی شاہراہ نمبر 28 پر نکسلیوں نے آج صبح ایک سڑک تعمیراتی کمپنی کے جے سی بی مشین سمیت 10 گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سوربھ کمار نے یہاں بتایا کہ نکسلیوں نے سڑک تعمیراتی کمپنیوں کے چار جے سی بی مشین سمیت 10 گاڑیوں میں آگ لگادی۔ انہوں نے بتایاکہ نکسلیوں نے اس دوران کئی پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔مسٹر کمار نے بتایا کہ اس واردات سے مشتعل مقامی لوگوں نے سڑک پر رکاوٹ کھڑی کردی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ انتظامیہ لوگوں کو سمجھانے میں لگی ہوئی ہے۔مسٹر کمار نے بتایا کہ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ نکسلیوں کو رنگداری نہ ملنے کی وجہ سے ان واقعات کو انجام دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس پی (نکسل آپریشن) رانا برجیش کی قیادت میں نکسلیوں کے خلاف گہرائی کے ساتھ چھاپے مارے جارہے ہیں۔