جمشید پور(وارتا) نکسلیوں کی دھمکی سے جھار کھنڈ کے مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے باگجاتا واقع یورینیم کار پوریشن آف انڈیالمیٹیڈ(یوسل)کی زیر زمین کھدان میں پیداوار متاثر ہو رہی ہے ۔ ملک کی اس یورینیم کا نکنی کے سی ایم ڈی دواکر آچاریہ نے آج یہاں سے تقریباً۲۵ کلو میٹر دور نروا پہاڑ میں صحافیوںمیں بات چیت میں تسلیم کیا کہ تقریباً۵۰۰ ٹن یومیہ خام پیداوار صلاحیت والی اس کھدان میں نکسلیوں کے انتباہ اور متعلقہ سلامتی کی تشویش کے سبب کانکنی کے کام کو منفی اثر پڑ رہا ہے ۔ واضح ر ہے کہ نکسلیوں کی یوسل کی جھارکھنڈ واقع سبھی سات کانوں میں ملازمت دینے اور دیگر حقوق سمیت کئی مطالبات کو لیکر چار ماہ قبل سے پوسٹر چسپاں کرنا شروع کیا تھا۔ انہو ں نے ۳۱ دسمبر تک مناسب کارروائی نہ کرنے پر نتیجہ بھگتنے کا انتباہ کیا تھا۔
انہو ںنے ۲۰۰۸ میں شروع ہوئے باگجاتا کان سے خام مال ڈھونے والی گاڑیوں پر بھی پوسٹر چسپاں کئے تھے جس سے ڈھلائی کام بھی بری طرح متاثر ہو ا ہے ۔ مسٹر آچاریہ نے کہا کہ وہ اس معاملے میں طاقت کے استعمال کے بجائے باہمی گفتگو کے ذریعے سلجھانے کے حق میں ہے ۔ اس کے لئے گفتگو کا عمل مسلسل جاری رہتا ہے ۔
اس درمیان ذرائع نے بتایا کہ اے ای آر بی کے ضابطوں کے مطابق زیادہ سے زیادہ ۵ ہزار ٹن خام یورینیم کان کے پاس جمع کیا جا سکتا ہے ۔ ٹرانسپورٹروں کے نکسلیوں کے خوف سے ہاتھ کھڑے کرنے اور مذکورہ قانون کی وجہ سے کئی بار پیداوار کو روکنا پڑ رہا ہے ۔