جگدل پور:چھتتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں مبینہ طور پر نکسلیوں کی طرف سے پھینکے گئے بم کی زد میں آنے سے ایک مقامی افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیجا پور تھانہ علاقے میں واقع امال پارہ میں رہنے والا بودھرو (55) آج صبح اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ کسی کام سے گھاٹی پہاڑ گیا تھا۔ انہیں پہاڑ پر ایک بم ملا، پر وہ اسے پہچان نہیں پائے ۔ان لوگوں نے بم کو ردی سوچ کر کچھ فاصلے پر پھینک دیا۔ پھینکتے ہی اس میں زوردار دھماکے ہو گیا اور چاروں افراد اس کی زد میں آ گئے ۔ دھماکے میں بودھرو شدید طور پر زخمی ہو گیاجسے علاج کے لئے میڈیکل کالج ریفر کیا گیا، لیکن اس کی راستے میں ہی موت ہو گئی۔ تینوں زخمیوں اني رام، امان اور رام ناتھ کو بیجا پور کے ضلع ھاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ابھی تک بم کو پہاڑی پر پھینکنے والے کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔