ناراین پور:چھتیس گڑھ کے ناراین پور میں آج صبح نکسلیوں کی طرف سے پریشر بم کی زد میں آنے سے چھتیس گڑھ مسلح فورس کے دو جوان زخمی ہو گئے ۔
زخمی جوانوں کا ناراین پور ضلع اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ دونوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔
پولس ذرائع کے مطابق کروسنار تھانہ علاقے کے کندلا گاؤں میں چھتیس گڑھ مسلح فورس کا کیمپ ہے ۔ یہاں سے آج صبح جوانوں کی ایک ٹیم گشت کرنے کے لئے نکلی تھی۔ تبھی کیمپ سے تقریبا 100 میٹر کے فاصلے پر نکسلیوں کی طرف سے بچھائے بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے ستتارو سلام اور امت تگگا زخمی ہو گئے ۔ دونوں کو ناراین پور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔