چھپرہ:بہار میں ضلع سارن کے پرسا تھانہ علاقے سے کل رات گئے پولیس نے کالعدم نکسلی تنظیم ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز) کے انتہاپسند گنور سہنی کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ گنور سہنی ہولی کے موقع پر اپنے گاؤں ون گاؤں آیا ہوا ہے ۔ اسی بنیاد پر محاصرہ کرکے اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ماؤنواز پر اسی تھانہ علاقہ میں واقع زیر تعمیر پاور گرڈ میں 2014 میں دھماکہ کرنے کا الزام ہے ۔ پولیس ماؤنواز سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔