نئی دہلی، 8 اپریل (یو این آئی) نکسلی انتہاپسندی کے خلاف مہم کے لئے بی ایس ایف کو جدید ترین ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر ملے ہیں جس سے اس فورس کی نگرانی اور دیگر آپریشن کی صلاحیتوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔روسی ساخت کے یہ ہیلی کاپٹر بی ایس ایف کی فضائی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے ۔ یہ جدید ترین ہیلی کاپٹر دشوار گزار موسم اور رات کے دوران بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دونوں ہیلی کاپٹر ابتدا میں صفدرجنگ ایئرپورٹ پر بی ایس ایف کے ہینگر میں رہیں گے ۔نکسلی انتہاپسندی کے متاثرہ علاقوں میں آپریشن کے لئے بی ایس ای
ف کو طویل عرصے سے اس کی ضرورت تھی۔